مہر نیوز ایجنسی نے یورو نیوز ٹی وی چینل سے نقل کیاہے کہ یونان نے حراست میں لیے گئے پگاس نامی آئل ٹینکر جو بعد میں اس کا نام لانا رکھا گیا کو آزاد کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یونانی عہدیداروں نے 19 اپریل کو 115 ہزار ٹن ایرانی تیل لے جانے والے اس آئل ٹینکر کو ائوبویا جزیرے میں حراست میں لیا تھا۔
یاد رہے یونان نے روس کیخلاف یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کے فریم ورک کے اندر اس آئل ٹینکر کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد امریکی عہدیداروں کی درخواست پر اس آئل ٹینکر میں موجود تیل کو واشنگٹن کا حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ